7 صومالیہ میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے 50 افراد کی جانیں لے لی ہیں اور تقریباً لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
صومالیہ میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمود معلم عبداللہ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "سیلاب کی قدرت آفت کے نتیجے میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 68,7235 افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 24 نومبر تک متوقع بارشوں سے مزید سیلاب آسکتے ہیں جو موت اور تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ہارن آف خطہ افریقہ کے علاقے میں حالیہ ہفتوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ ال نینو موسمیاتی رجحان سے منسلک ہے جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ مذکورہ خطہ آب و ہوا کے اتار چڑھاؤ کے لیے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔