غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،جبالیہ،الزیتون اور دیر البلاح پر حملے مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنگ بندی کےبعد شہادتوں کی تعداد 366 ہوگئی،25 ماہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار 354 ہوگئی،مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نےفلسطینیوں کوحملےتیزکردیئے،جس کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حماس رہنما خالد مشعل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر کسی بھی قسم کی بین الاقوامی فورس کی نگرانی منظورنہیں،حکومت فلسطینی خود کریں گے،استنبول میں خطاب کرتےہوئے کہا فلسطین کی آزادی اورصہیونی دشمن کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے،اسرائیل زور زبردستی کرکے اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔
مزیدکہا صیہونی غنڈہ گردی خطےکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے،مزاحمت اور اس کے ہتھیار امت کی عزت ہیں،اسے ہر قیمت پرمحفوظ رکھا جائے،حماس رہنما نےکہا عرب ممالک اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم کرنے سے گریز کریں۔






















