وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔






















