شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر پاکستان پہنچنے والے 5 شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی پورٹ مسافرلاہورایئرپورٹ پہنچتےہی حراست میں لےلیےگئے،ملزمان میں وقار انجم، طیب افتخار، علی شان،ظہیر اورذیشان شامل ہیں،مسافر رواں سال وزٹ ویزا پرلاہورسےملائیشیا روانہ ہوئے تھے۔
ملزمان نےملائیشیامیں جعلی دستاویزپرشارجہ سےبرطانیہ جانےکی کوشش کی،ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزےحاصل کیے،جعلی دستاویزات پرملزمان کوپاکستان ڈی پورٹ کردیاگیا،ملزمان کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا۔



















