یورو ویژن کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل کو شرکت کی اجازت دے دی۔ اسپین سمیت متعدد ممالک نے ایونٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
یوروپی براڈکاسٹنگ یونین کے مطابق مقابلہ مئی 2026 میں آسٹریا کے شہر ویانا میں ہوگا۔ اسرائیل کو ایونٹ میں شرکت کے فیصلے کےخلاف اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور سلوانیہ نےاسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےالزام میں یورو ویژن کےبائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
اسپین بگ فائیو ممالک میں سے ایک ہے جو مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔ اسپین کا بائیکاٹ مقابلے کو مالی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بیلجیئم کی جانب سے بھی یورو ویژن مقابلے سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔





















