عام بچے کی پذیرائی،حکومت کو پسند نا آئی،سانحہ نیپا پر ایک اور پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ نیپا واقعے پر ایک اور معطلی سامنے آگئی،ڈی ایس پی نیوٹاون معین کمانڈو کوبھی عہدےسےہٹا دیا گیا،آئی جی سندھ کی جانب سےمعطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
ذرائع کےمطابق معین عرف کمانڈو کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکا حکم دیدیا گیا،بچےکو ایس ایس پی دفتربلانے پرایکشن لیاگیا،،پولیس کی سرزنش کی گئی کہ بچےکو کیوں دفتربلایا اور ہارپہنایا،دیگر معطلیوں کے ساتھ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی کوبھی ہٹادیا گیا۔
دوسری جانب سانحہ نیپا چورنگی پر میئر کراچی نےمعافی مانگ لی،مرتضیٰ وہاب نے معصوم ابراہیم کے اہلخانہ سے ملاقات کی،سانحہ پرافسوس کا اظہارکیا،کہا بطورمیئر ناکام رہا،کسی بھی بلیم گیم کے بغیر واقعہ پر ندامت ہے،ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی،بچے کے اہلخانہ کو آئندہ ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرادی ۔






















