بھارت کی ریاست منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
واقعہ منی پور ضلح کنگ پوپکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نسلی تشدد کے خلاف قبائلی برادری نے آواز اٹھائی۔
باغی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کوکی زو کمیونٹی کے لوگوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا اور حملے کے بعد ضلح کانگ پوکپی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کی ریاست میں کوکی آبادی کی اکثریت ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 60 ہزار سے زائد لوگوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا، 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں اور 1100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 36 گھنٹوں کے دوران 249 گرجا گھروں کو جلایا گیا اور 4،786 گھر جلائے گئے۔
منٹ کے مطابق منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ منی پور کے عوام بی جی پی کے سیاسی مقاصد میں پس رہے ہیں۔