کراچی کے علاقے نیپامین ہول میں گرکرجاں بحق ہونے والےننھےابراہیم کی لاش کس نے نکالی،معمہ حل ہوگیا۔
ابراہیم دادا کےمطابق ان کے پوتے کی لاش کےایم سی اہلکاروں نے نکالی،اسکا پروف موجود ہے کے ایم سی انتظامیہ کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہیں،جلدپریس کانفرنس کے ذریعے معاملےسےپردہ اٹھاوں گا۔
مزید کہا کچرہ چننے والالڑکامیرے پوتے کی لاش نکالنے کادعوی کررہاہےجوغلط ہے،لڑکےکے پاس لاش نکالنے کی کوئی ثبوت نہیں ہے،بچےکی باتیں مشکوک ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل گلشن اقبال نیپا ُپل کےقریب تین سال کا بچہ ابراہیم کھلےمین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا تھا۔






















