تباہ کن طوفان اور سیلاب زدہ دوست ملک سری لنکا کی مدد کیلئے اپیل پر پاکستان پیش پیش ہے، این ڈی ایم اے نے دو سو ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہازسری لنکا روانہ کردیا ، متاثرین کیلئے امدادی اقدامات بھی بلا تعطل جاری ہیں ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کےاسلام آباد میں قائم گودام پرسامان روانگی کی تقریب ہوئی ۔ جس میں وزیرمملکت خزانہ اظہر بلال کیانی اور سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی ۔
وزیرمملکت اظہر کیانی نے کہا سری لنکا کےمتاثرین کی امدادکیلئے ہرممکن کوشش جاری رہےگی، این ڈی ایم اےآفات سےتباہی اورمنفی اثرات سےنمٹنےکیلئےہمہ وقت کوشاں ہے،جبکہ سری لنکن ہائی کمشنر نے فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اورحکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان کیجانب سے سمندری راستےسے بھجوائے گئے امدادی سامان کو پہنچنےمیں تقریباً آٹھ روزلگیں گے ۔ امدادی سامان میں خیمے،کمبل،رضائیاں، لائف جیکٹس،کشتیاں،پمپس،راشن اور دوائیں شامل ہیں ۔



















