بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خانم سے ملاقات کروا دی گئی اور جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے وہ مکمل صحتیاب ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طیبعت ٹھیک ہے اور وہ صحتیاب ہیں، بانی نے کہاہے کہ کسی سے بات کراتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کروا رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکٹر عظمی خانم کی عمران خان سے ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی ہے ۔



















