ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے کو ابھی تک کلیئرنس نہیں دی جارہی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹے بعد گزشتہ رات بھارت نے جزوی کلیئرنس دی جو ناقابل عمل تھی، بھارت نے کلیئرنس محدود وقت کیلئے دی، واپسی کی اجازت بھی شامل نہیں تھی۔
دوسری جانب سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کےلیے مدد کی اپیل کردی۔
سری لنکن قونصل خانہ کی جانب سے جاری اعلامیئے کہ کہا گیا کہ سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سری لنکا میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ 40 سےزائد افراد تاحال اور 44 ہزار افراد بے گھرہوچکے ہیں۔
سرلنکن قونصل خانہ نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زرعی فصلوں اور مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ سری لنکا میں ریلیف کے سامان کے لیے سری لنکن قونصلیٹ کراچی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے فوری ریلیف کے سامان میں ری چارج ایبل ٹارچ، ریسکیو ٹیوب سرچ لائٹ، سیفٹی ہیلمٹ انجن سے چلنے والی کشتیاں، لائف جیکٹس، جنریٹرز، موبائل ٹوائلٹس، منی ایکسویٹرز درکار ہیں۔






















