راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز سمیت اٹھارہ ملزمان کی غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی انسداددہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےغیرحاضر 18ملزمان کی غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے،ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز،کنول شوذب،شیخ راشد،زرتاج گل شامل ہیں،اس کے علاوہ محمد احمد چھٹہ،رائے حسن نواز،مہر جاویدرائےمرتضیٰ کا بھی نام شامل ہے،اشرف سوہنا،چوہدری آصف،شکیل نیازی اور دیگر کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
احکامات انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے،عدالت نےریماکس دئیے کہ ملزمان کے سرینڈر نہ کرنے پرجائیدادنیلام کی جائے گی،جائیداد نیلامی سےحاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
عدالت نےمتعلقہ ریونیوافسران کو جائیدادضبطی کے احکامات دیئے،ضامنوں کوبھی نوٹس جاری،ملزمان پہلے ہی اشتہاری قرار دیئے جاچکے۔






















