سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی،آسٹریلین بچوں نے نئے قانون کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دیدی۔
سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی نا منظور،آسٹریلین بچے عدالت پہنچ گئے،سولہ برس سے کم عمر بچوں نے نئے قانون کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دے دی۔
درخواست میں بچوں کے وکلا نےموقف اپنایا ہےکہ سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی بچوں کے بنیادی آئنیی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہے۔
آسٹریلین حکومت نے اس اقدام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سازش قرار دیا،سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون دس دسمبر سے نافذ ہوگا۔






















