سوشل میڈیا پر خاتون کےبال کاٹنےکی ویڈیو وائرل ہونے کےمقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،راولپنڈی پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے مقدمے میں نامزد 3 مرکزی ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان میں خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم، خاتون سمیت 2 ساتھی شامل ہیں۔
پولیس کےمطابق واقعےکامقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیرآباد میں درج کیاگیاتھا، ویڈیو وائرل ہونے کےبعدمتاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان آنےپرمقدمہ درج ہوا،واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا،راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہیں کیاگیا تھا،بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل کرنے کے بعد ملزمان روپوش ہو گئے تھے۔






















