کراچی کے علاقے قائد آباد میں گیس فِلنگ اسٹیشن پر کار میں آتشزدگی سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔






















