پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیاکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کرینگے، سرفرازاحمد ٹیم منیجر ہوں گے، ٹورنامنٹ 12دسمبر سے 21دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کراچی میں آج سے تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی۔
عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 12دسمبر کو کوالیفائرسے کھیلے گا، پاک اورروایتی حریف بھارت کامقابلہ 14 دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔






















