اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دے دیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو جعلی کہنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا، جبکہ ایوان میں بیٹھ کر اسی کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔






















