مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 14 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق اکتوبر2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلےٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 0.57 فیصدکمی ہوئی،اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 62 کروڑ ڈالر تھیں۔
مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار 1.88 فیصد بڑھی،ستمبر2025 میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 5.95 فیصد اضافہ ہوا۔






















