بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
فائرنگ کا واقعہ سرنگی میں پیش آیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس کےمطابق شہید پولیس اہلکارطارق ڈیوٹی کےلیے جارہا تھا۔
پولیس نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا،شہید اہلکار آر پی او بنگلہ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔






















