حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کر دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، گزشتہ رات پٹرول 2 روپے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا، پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، رات 12 بجےسے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے۔






















