شوگرایڈوائزری بورڈ نے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی 5 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمدکرنےکی درخواست مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرتجارت گوہراعجازکی زیرصدارت شوگرایڈوائزری بورڈکااجلاس ہوا،اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شوگرانڈسٹری کے پاس 9 لاکھ اضافی چینی دستیاب ہے اورملک میں گنے کی فصل کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اجلاس میں شوگرملزایسوسی ایشن نےمطالبہ کیا کہ نیاکرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے اضافی چینی برآمدکی اجازت دی جائے۔تاہم شوگرایڈوائزری بورڈنےپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی 5 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمدکرنےکی درخواست مستردکردی۔
نگران وزیرتجارت صارفین کے وسیع ترمفاد میں چینی برآمدکرنےکی اجازت نہیں دےسکتے،شوگرانڈسٹری کے پاس 9 لاکھ اضافی چینی دستیاب ہے۔