کراچی میں کیماڑی کے قریب سمندر میں دو کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو سول، جناح اور نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دونوں کشتیاں منوڑہ سے بابا بھٹ آئی لینڈ جارہی تھیں جن میں پچیس افراد سوار تھے۔






















