حکومت نے یکم دسمبر سے اگلے 15 دن تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نےقیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 79پیسے کی کمی کردی گئی۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت279روپے65پیسے مقرر کردیا گیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2 روپے کمی کردی گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹرنئی قیمت263 روپے 45 پیسے مقرر کردیا گیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔





















