سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج آئین کو کھلونا بنادیا گیا۔ ستائیسویں ترمیم کے لیے ارکان کو خرید کر دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔ جعلی اکثریت سے27ویں ترمیم منظور کی گئی۔
مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی، ہماری جنگ نظریے کی جنگ ہے۔ حکومت عوام کو حقوق دے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ایسا ملک چاہتے تھے جہاں امن ہو اور لوگ آزادانہ سانس لے سکیں۔






















