چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا، آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں۔ این ایف سی ایوارڈپرتنقیدکرنےوالوں کو اندازہ نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے یوم تاسیس پر مختلف شہروں میں ویڈیو لنک سے خطاب میں صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اٹھارویں ترمیم میں جو کمی رہ گئی تھی وہ ستائیسویں ترمیم میں دور کردی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا۔ کچھ لوگوں نے آئینی عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کو خبردار کرتا ہوں قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔ آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آئینی عدالت ایسی نہ ہو جو ڈیم بنانے نکل جائے۔ وزیراعظم کو گھربھیج دے۔ امید ہے آئینی عدالت عوام کے اعتماد کوبحال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت تحفظ کریں گے، کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے سندھ کے بارے میں غلط انداز میں بات کی۔ افغانستان کو پاکستان کے ساتھ لڑوایا جارہا ہے، ہماری پوری کوشش ہے پاکستان کے اندر سیاسی اختلافات کو ختم کیا جائے۔ مئی میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی، ہماری ایئرفورس نے بھارتی طیارے گرا کر پاکستان کاسرفخر سے بلند کیا۔






















