پاکستان اور مصرمیں دفاع اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیاگیا۔
مصری وزیرخارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے،دفتر خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےمعزز مہمان کا استقبال کیا،وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نےمصری وزیرخارجہ ڈاکٹربدرمحمد احمد کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ دورے کےدوران دونوں ممالک کےدرمیان معاشی،دفاعی تعلقات پربات چیت ہوئی، ،پاکستان مشرق وسطی میں مصر کے کردارکو اہمیت دیتا ہے،امید ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا،تجارت اوردفاع سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اسحاق ڈار نےمزیدکہامصراور پاکستانی طلباکی اسکالر شپ ڈبل کرنے پراتفاق ہوا ہے،پاکستان نےمصر کو 250 پاکستانی بزنس ہاؤسز کی فہرست دی ہے،بزنسز ہاؤسزکی فہرست چمیبر آف کامرس کی مشاورت سےدی،چھ ماہ کےبعد اس فرست کو اپ ڈیٹ کرکے500 تک پہنچایاجائےگا،اس کےبعدپاک مصر نئی بزنس کونسل کاقیام عمل میں لایاجائےگا،پاکستان اور مصر کے درمیان بزنس فورم بنایا جائےگا،مصری وزیرخارجہ اس بزنس فورم کےکوچیئرمین ہوں گے، مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس پندرہ سال سےنہیں ہوا۔
مصری وزیرخارجہ نےکہا پاکستان اورمصر کےدرمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں،پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے نہ صرف ثالثی کی بلکہ اقوام متحدہ میں اس کے حق میں ووٹ بھی دیا۔ مصر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تعاون کو سراہتا ہے۔
انہوں نےاسلام آباد اور پشاورمیں حالیہ حملوں کی شدیدمذمت اورجانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا، اور پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔






















