امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک دس زخمی ہوگئے۔
ریاست کیلیفورنیا میں فیملی تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک دس زخمی ہوگئے،جن میں بچے بھی شامل ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورموقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعدمقامی حکام نےحملے کو ٹارگیٹڈ اٹیک قرار دیا۔ شیرف آفس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔





















