پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم پر یو این ہائی کمشنر انسانی حقوق کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی دوتہائی اکثریت نےمنظورکی،یواین ہائی کمشنر انسانی حقوق کابیان پاکستان کیلئےباعث تشویش ہے،قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنا منتخب عوامی نمائندوں کا اختیارہے،جمہوریت وجمہوری طریقہ کارہی شہری وسیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور انکا احترام ضروری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ آئینی ترامیم کیلئےدستور پاکستان میں درج تمام آئینی طریقہ کارکی مکمل پاسداری کی گئی ہے،پاکستان آئین میں درج انسانی حقوق،انسانی وقار،بنیادی آزادیوں کیلئےپرعزم ہے، یو این ہائی کمشنر انسانی حقوق کےبیان میں پاکستان کےموقف اور زمینی حقائق کامناسب ادراک نہیں کیاگیا،پاکستان کی پارلیمنٹ کے خود مختارفیصلوں کا احترام کیا جائے، ایسےتبصرے سے گریز کیا جائےجوسیاسی جانبداری اور غلط معلومات کے عکاس ہوں۔






















