ترکیہ کے دورے کے آخری روس رومن کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے استنبول کی نیلی مسجد کا دورہ کیا۔
مذہبی امور کےصدر نےپاپ لیوکونیلی مسجدکی تاریخی حیثیت پربریفنگ دی،یہ پوپ لیوکا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی مسجد کا پہلا دورہ تھا۔
برطانوی میڈیا کےمطابق پوپ لیو نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے دوران استنبول کی تاریخی بلیو مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احتراماً جوتے تو اتارے لیکن دعا نہیں کی۔
استنبول کی نیلی مسجد سولہ سو سترہ عیسوی میں تعمیر ہوئی تھی جو ترکیہ میں خلافت عثمانیہ کی اہم ترین تعمیرات میں سے ایک ہے۔





















