امریکی ریاست ٹیکساس میں افغان شہری کو بم بنانے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونیوالے افغان شہری کی شناخت محمد داؤد کے نام سے ہوئی,اس شخص کو آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا لایا گیا تھا۔
افغان شہری نےبم بنانے سے متعلق ٹک ٹاک پر ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی،جس میں اس نے کہا تھا وہ بم بنارہا ہے اس سے فورٹ ورتھ شہرکو نشانہ بنائے گا۔





















