لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایل پی جی کی دکان میں سیلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو کے مطابق ایل پی جی کی دکان میں ری فلنگ کے دوران سیلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی۔ جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کا کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



















