خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور مقامی قبیلے کے مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج اور مقامی افراد میں شدید فائرنگ ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بھی پہنچ گئیں، آپریشن کے بعد پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہاتھی خیل قوم کے بہادر شہریوں نے بنوں پولیس کے ساتھ بھرپر کردار ادا کیا، علاقے کا امن ہر صورت بحال رکھا جائے گا، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔






















