بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ قمبرانی روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کوئٹہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ریلوے ٹریک کے ساتھ دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بی ڈی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔






















