وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اکتوبرمیں شرح 6.2 تھی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور اصلاحات کےثمرات ظاہر ہو رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ متوقع حد کے اندر برقرار جبکہ برآمدات میں مستقل اضافہ اور ترسیلات زر مضبوط رہیں، مجموعی معیشت مثبت رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے بہتری کا امکان ہے۔ گورننس میں بہتری کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار پر دباؤ برقرار ہے۔۔ ربیع سیزن میں سپلائی مستحکم رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔



















