علیمہ خانم نےشوکت خانم کینسر ہسپتال کےبینک اکاونٹس ایمرجنسی بنیادوں پرڈی فریزکرنے کی درخواست دائر کردی۔
علیمہ خانم کی جانب سےوکیل فیصل ملک نےانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو کردرخواست دائر کرتے ہوئےموقف اختیارکیا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں،عدم ادائیگی کے باعث سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں،پورٹ پر پڑی دوائیوں میں زیادہ تر لائف سیونگ ڈرگس شامل ہیں۔
درخواست میں کہاگیا کہ اکاونٹ بلاک ہونے سے شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شوکت خانم کینسر ہسپتال کو روزانہ دوائیوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں۔۔ علیمہ خان عدالت کے سامنے سرنڈر کرچکی ہیں اب بینک اکاونٹ بندرکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔۔دوائیوں کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے اگر کوئی مریض انتقال کرگیا تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا؟۔
عدالت نےعلیمہ خانم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو درخواست پر دلائل کے لیئے نوٹس جاری کر دیا،درخواست پرفریقین وکلاء کل دلائل پیش کرینگے،سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کل کرینگے۔






















