سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
برکس کے آن لائن اجلاس سے خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ ہماری کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب غزہ بہت مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں۔ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فوری طور پر بحال کی جائے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں،اور ہم مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ پٹی کیلئے فوری طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کر دیں۔