دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے پورے لبنان کو جلا دینے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتعال انگیز بیان کسی عام انتہا پسند کا نہیں، اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کاہے، تل ابیب میں قائم نسل کش نظریات والا نظام پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے،یہ تمام انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرتا ہے، اس کی واحد دلچسپی مستقل جنگ کو جاری رکھنے میں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کےنتائج پورے خطے کو بھگتنے ہونگے، ایران اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کرے گا۔





















