امن و امان کی صورتحال کےپیش نظراڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،خصوصی سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہےگا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے راستوں پر5 پکٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،داہگل،جیل گیٹ ون،گیٹ 5،فیکٹری ناکہ،گورکھپورپرناکےقائم،نفری تعینات رہےگی، 12، 12 گھنٹےڈیوٹی ہوگی 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز، خواتین پولیس افسر اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،آر ایم پی فورس،پنجاب کانسٹیبلری،تھانوں کےعملے سمیت 700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔
سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات اہلکار ربڑبلٹس، آنسو گیس، ڈنڈوں،شیلڈ، اینٹی رائٹ سامان سےلیس ہوں گے، ٹریفک پولیس کے10افسر اور اہلکار تعینات،لفٹر اور قیدی وینز بھی موجود رہیں گی،ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔
اس کے علاوہ تھانہ گوجرخان،مندرہ، کہوٹہ،کلرسیداں، دھمیال کے ایس ایچ اوز اور نفری تعینات رہے گی، تھانہ چکری، روات، چونترہ،وویمن،مورگاہ،کینٹ،صدربیرونی کےایس ایچ اوز نفری کےساتھ تعینات رہیں گے، مجموعی طور پر 23 انسپکٹر اہلکاروں کی قیادت کریں گے۔



















