بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل فیکٹری ناکہ پر دھرنا ختم کردیاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب روانہ ہو گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہاتمام آئینی و قانونی راستےاستعمال کرچکاہوں،ایسا کون سےراستہ بچا ہےجسےاپناکر اپنےلیڈر سےملاقات کر سکوں،کل عدالتی حکم کے باوجود مجھےاوردیگررہنماوں کو بانی سےملنےنہیں دیا،اس سے پہلےبانی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا،بشریٰ بی بی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےمزیدکہا اس سےپہلےجولندن بھاگ جاتےتھے،ان کو50،50 لوگ ملتے تھے
ہماری عدلیہ اپنے احکامات نہیں منوا رہی،کل پورا دن،پوری رات اوراب صبح ہوگئی مجھے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،ابھی ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس سے ملاقات کریں گے،چیف جسٹس کو بتائیں گے آپ کے تین ججز نے باقاعدہ آرڈردیئےہیں،اگرعدالتیں اپنےاحکامات پرعملدرآمد نہیں کراتی تو پھر ملک میں جنگل کا قانون ہوگا،پھر ہر کوئی اپنے طور پر انصاف کرے گاجس سےملک کا بہت بڑا نقصان ہوگا،ان کو اڈیالہ روڈ پر بالوں سے پکڑا گیا اور ان کی بے عزتی کی گئی،یہ سب کچھ بانی کو توڑنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
سربراہ تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی نےکہامحمود خان اچکزئی نےکہاقومی اسمبلی میں اسپیکربولنے نہیں دیتے،ہم اسمبلی ایسے نہیں چلنے دیں گے،ہم جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ پر حملے کا راستہ روکیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا اب نہیں لگتا بانی اسمبلی میں رہنےکی بات کریں گے،اسد قیصر نےکہا ترامیم نے آئین دفن کر دیا،دو دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ اور قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز سے دھرنا دے رکھا تھا،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔



















