بونیر میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے دیے گئے امدادی چیکس کیش نہ ہوسکے۔
سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکومتی غفلت بونیر کے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھانے لگیں۔ متاثرین کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 750 چیکس کیش نہ ہوسکے۔ بینک انتظامیہ کے مطابق حکومتی اکاؤنٹ میں رقم ہی نہیں۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریلیف کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ارب 25 کروڑ روپے متاثرین کو دیے جاچکے ہیں، مزید رقم آتے ہی دیگر چیکس بھی کلئیر ہوجائیں گے۔ مزید فنڈز صوبے کی جانب سے جلد ریلیز کیے جائیں گے۔ کابینہ میں بات ہو چکی ہے۔ جیسے ہی رقم ملے گی، باقی تمام ادائیگیاں بھی مکمل کر دی جائیں گی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر اور کاروبار کی بحالی کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ موسم سرما اپنی چھت تلے گزار سکیں۔






















