لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا۔ فائٹ فارگلوری میں 6 پاکستانی باکسرز بھی رنگ جمائیں گے۔انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ انتیس نومبر تک جاری رہے گی۔
ایونٹ میں امریکا، جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، آئرلینڈ، مراکش، گھانا، کوریا، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کے باکسرزشریک ہیں، کئی نامور غیرملکی باکسرز بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
وزیرکھیل پنجاب فیصل کھوکھر کا کہنا ہے کہ 15 ممالک کے باکسرز کا پاکستان آنا معمولی بات نہیں۔ اس کا کریڈٹ پنجاب حکومت اور پاک فوج کو جاتا ہے۔
پاکستانی باکسر محمد وسیم کا فائٹ فار گلوری میں مقابلہ 29 نومبر کو ہوگا۔ کہتے ہیں میں اس ایونٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے حریف کو ہرانے کی کوشش کروں گا۔
غیرملکی باکسرز نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ پاکستان میں باکسنگ ٹورنامنٹ یادگار ثابت ہوگا ۔ باکسرز کاکام شائقین کو انٹرٹین کرنا ہے ۔ کہا یہ میلہ سجانے والوں پر فخر ہے ۔ پاکستانی حکومت، پنجاب گورنمنٹ اورپاک فوج کی سپورٹ پر بےحد مشکورہیں ۔ فینز یقینی طورپر اس ایونٹ کوانجوائے کریں گے۔






















