جنوبی افریقا کی تاریخی کامیابی، بھارت کو بھارت میں وائٹ واش کردیا۔
جنوبی افریقا نے25سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز0-2 سے جیت لی،بھارتی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ اورہوم کراؤڈ کے سامنے رُسوا ہوگئی،گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو408رنز کےبھاری مارجن سےشکست ہوئی ہے۔
549رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگزمیں140رنز پرڈھیر ہوگئی،سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں6وکٹیں حاصل کیں،سائمن ہارمر نے میچ میں مجموعی طور پر9کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،رویندرا جڈیجا کی نصف سنچری54رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا نےپہلی اننگزمیں489 رنزبنائے،دوسری اننگز جنوبی افریقا نے5وکٹ پر260رنزبناکر ڈیکلیئر کی تھی،مہمان ٹیم کی پہلی اننگزمیں لوئرآرڈر کھلاڑی متھوسامی نے سنچری بنائی تھی،پہلی اننگزمیں جنوبی افریقی بولرمارکو یانسن نے6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں بھی201رنز پرڈھیرہوئی تھی۔






















