وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پائیدار ٹرانسپورٹ کےعالمی دن پرپیغام کہاکہ سڑکیں اور شاہراہیں صرف نقل وحرکت کے راستے نہیں پائیدار ترقی کے محرک ہیں،آج ہم صاف،مؤثراورمضبوط نظامِ نقل وحمل کی تشکیل کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
عبدالعلیم خان کا مزیدکہنا تھا ہم روڈ نیٹ ورک کو بہتر ڈیزائن اورموسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں،گرین موبیلیٹی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے پر کام کر رہے ہیں،علاقائی شراکت داروں کےلئےمحفوظ، تیز اور قابلِ اعتماد مواصلاتی روابط یقینی بنانا بھی ہمارا مشن ہے۔
وفاقی وزیر نےکہا چند دن قبل چوبیسویں وزارتی کیریک کانفرنس میں پاکستان کے“گرین اور ڈیجیٹل کیریک”کے عزم کا اعادہ کیا,کانفرنس میں پائیدار راہداریوں ، اسمارٹ ٹرانسپورٹ اورڈیجیٹل طور پر فعال انفراسٹرکچر کی فراہمی پر زوردیا گیا،ان اقدامات کا مقصدعلاقائی روابط کو فروغ دینا ، کاربن کا اخراج کم کرنا اور کلائمیٹ ریزیلینس مضبوط بنانا ہے ۔
گزشتہ ماہ اسلام آبادمیں علاقائی وزرائے ٹرانسپورٹ کانفرنس میں وزرا اورماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیاگیا،کانفرنس میں سڑک،ریل اوربحری رابطےمضبوط بنانے پربات چیت ہوئی،آرٹی ایم سی نے اہم ٹرانسپورٹ روابط کی نشاندہی، ضوابط کی ہم آہنگی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا،کانفرنس کی بدولت ایک مربوط، مؤثر اور مضبوط علاقائی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کیا جا سکے گا۔
اس اہم دن پرانجینئرز،منصوبہ سازوں،محنت کشوں اور ترقیاتی شراکت داروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ آئیے !مشترکہ وژن کےساتھ آگے بڑھیں۔ گرین سڑکیں ، اسمارٹ ٹرانسپورٹ اور مضبوط پاکستان بنائیں ۔



















