پسرورمیں تیزرفتارکاریں بےقابوہوکرلوڈررکشہ سےٹکراگئیں،حادثہ میں دوبھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پسرورکےنواح میں چونڈہ بڈیانہ روڈ پردو تیزرفتارکاریں بےقابوہوکر لوڈر رکشہ سےٹکراگئیں حادثہ میں رکشہ پرسواردوسگےبھائیوں سمیت تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےوالوں میں 35 سال کا الیاس ،30 سال کاذیشان ،30 سال کا ارشد شامل ۔۔تینوں کاتعلق چونڈہ سےبتایاجارہاہے ۔
عینی شاہدین کےمطابق کارسواروں نےریس لگائی تھی اورتیزرفتاری کےباعث کاریں بےقابو ہوکر رکشے سے ٹکرا گئیں،حادثے کے بعدکار سوار موقع سے فرار ہوگئے،ریسکیو نےلاشوں کوٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردیا۔






















