نو مئی کو پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے گواہان کو16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا تھا، ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔