فیصل آباد پی پی 115 بوتھ نمبر 1 میں الیکشن قوانین کی دھجیاں اُڑا دی گئی۔
ن لیگی کارکنان کی موبائل فون کے ذریعے ویڈیو منظرعام پر آگئی،کارکنان لیگی امیدوار کو ووٹ دینے کی ویڈیو بناتے رہے، الیکشن عملی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات نے انتطامیہ کے دعوے ہوا میں اڑ ادیے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کے ذریعے سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن نہ لے کر جانے دیں۔






















