سینٸروزیرپنجاب کا کہنا ہےکہ اسموگ کنٹرول پلان کے نتائج سامنے آرہے ہیں،لاہور کا اے کیو آئی چار سو چودہ سے کم ہو کر دو سو ساٹھ پر آگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ بھٹوں اور انڈسٹری کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے،تمام بھٹے سفید اورصاف دھواں دےرہے ہیں،کھلی جگہوں پر آگ جلانے پرزیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر روزانہ جرمانے کیےجارہے ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب نےکہا کہ شہری ماسک پہنیں اورغیرضروری باہرنکلنےسےگریز کریں،بچے،بزرگ اوردمے کے مریض خصوصی احتیاط کریں،عوام کا تعاون اور وزیراعلی مریم نواز کے انسداد اسموگ اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگٸےہیں ۔۔
ٹریفک پولیس کی خصوصی اینٹی اسموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔






















