قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا،پولنگ کا عمل جاری ہے،کہیں ٹرن آوٹ انتہائی کم تو کہیں ووٹرز کی تعداد بڑھ گئی۔
پولنگ کاعمل صبح 8بجےسےشام 5بجےتک بلا تعطل جاری رہےگا، 2792پولنگ اسٹیشنزمیں سے 792 حساس، 408 انتہائی حساس قراردیا گیا ہے،پاک آرمی اورسول آرمڈفورسز بطورکوئیک ری ایکشن فورس تعینات ہونگی جبکہ 20ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاربھی موجود ہونگے۔
23 امیدوارسیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پراور 82 آزاد امیدوارحصہ لے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی تعداد نمایاں ہے، ہری پور، لاہور،فیصل آباد ،ساہیوال،ڈیرہ غازی خان ،سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں خالی ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔
فیصل آبادحلقہ پی پی 115 اور 116 میں الیکشن کامیدان سج گیا ہےحلقہ پی پی 115 میں کانٹےکا مقابلہ ن لیگ کے طاہر جمیل اور آزاد امیدوارملک اصغرمیں متوقع ہے،حلقہ پی پی 116 میں کانٹے کا مقابلہ رانا شہریار اور آزاد امیدوار ملک اصغرعلی قیصرمیں متوقع ہے،اہم مسائل میں تجاوزات کا مسئلہ،منشیات فروشی لڑائی جھگڑے لین دین شامل ہیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن اور آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ شفافیت اور پرامن ماحول میں پولنگ ہماری اولین ترجیح ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔






















