چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس پچیس نومبر دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طلب کیا ہے، اجلاس کے دوران ہائیکورٹس میں اضافی ججز کو مستقبل کرنے سے متعلق مجوزہ ڈیٹا فارم پرغورہوگا، مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔



















