پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔
منگل کے روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے اڈیالہ جیل میں ہی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی
سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا اور نہ ہی مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جاسکا۔
بعدازاں ، عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت23 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں2 مقدمات درج ہیں۔